بلوچستان میں 24 اکتوبر کو 30 حادثات، ایک جاں بحق، 58 زخمی: ریسکیو 1122
ایم ای آر سی 1122 کے ریسکیو مراکز نے مختلف شاہراہوں پر حادثات کے متاثرین کو فوری طبی امداد فراہم کی
خضدار، ژوب اور مستونگ میں متعدد حادثات رپورٹ، دشت تربت میں ایک شخص جاں بحق اور چار زخمی ہوئے
کوئٹہ: بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر 24 اکتوبر 2026 کو ایم ای آر سی 1122 کے ریسکیو مراکز نے مجموعی طور پر 30 حادثات میں امدادی کارروائیاں کیں، جن میں 58 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی، جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوا۔
رپورٹ کے مطابق ٹراما سینٹر خضدار میں 11 حادثات کے 19 زخمیوں، ٹراما سینٹر ژوب میں 8 حادثات کے 16 زخمیوں، جبکہ لک پاس مستونگ میں 2 حادثات کے 3 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔
ونڈر لسبیلہ میں 2 حادثات کے 4 زخمیوں، باغبانہ خضدار میں ایک حادثے کے 2 زخمیوں، تیارو لسبیلہ میں ایک زخمی، زیارت کراس پشین میں ایک حادثے کے 2 زخمیوں اور بختیارآباد سبی میں 2 حادثات کے 4 زخمیوں کو طبی امداد دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق دشت تربت میں ایک حادثے میں 4 افراد زخمی ہوئے، جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوا۔ پسنی گوادر میں ایک حادثے کے 2 زخمیوں اور نالینٹ گوادر میں ایک حادثے کے ایک زخمی کو طبی امداد فراہم کی گئی۔
ایم ای آر سی 1122 کی رپورٹ کے مطابق دیگر متعدد ریسکیو مراکز پر کوئی حادثہ رپورٹ نہیں ہوا۔





