اوتھل میں کار الٹ گئی، ایک بھائی جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

زیرو پوائنٹ پر حادثے میں جلال جاموٹ جان کی بازی ہار گئے، زخمی بھائی کو تشویشناک حالت میں کراچی ریفر کردیا گیا

اوتھل میں کار الٹ گئی، ایک بھائی جاں بحق، دوسرا شدید زخمیAI Generated

اوتھل: زیرو پوائنٹ کے مقام پر کار الٹنے سے وندر کا رہائشی ایک شخص جاں بحق اور اس کا بھائی شدید زخمی ہوگیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق 24 اکتوبر کو پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق شخص کی شناخت جلال جاموٹ کے نام سے ہوئی۔

حادثے کے بعد لاش اور زخمی کو سول اسپتال اوتھل منتقل کیا گیا۔ زخمی بھائی کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے مزید علاج کے لیے کراچی ریفر کردیا گیا۔

خبر شیئر کریں: