کوئٹہ میں مرغی مہنگی، قیمت 700 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

رواں ہفتے کے آغاز میں قیمت 430 روپے تھی، دکانداروں نے دیگر صوبوں سے سپلائی رکنے اور اخراجات بڑھنے کو اضافے کی وجہ قرار دیا

کوئٹہ میں مرغی مہنگی، قیمت 700 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں مرغی کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ کوئٹہ میں فی کلو قیمت 630 سے 700 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

رواں ہفتے کے آغاز میں مرغی 430 روپے فی کلو دستیاب تھی، تاہم روزانہ اضافے کے بعد قیمت موجودہ سطح پر پہنچ گئی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مرغی کے ساتھ آٹے سمیت دیگر بنیادی اشیائے ضرورت بھی عام آدمی کی قوتِ خرید سے باہر ہوتی جارہی ہیں۔ بعض خریداروں نے شکایت کی کہ جہاں قیمت نسبتاً کم ہوتی ہے، وہاں پورا وزن نہیں دیا جاتا۔

دکانداروں کے مطابق سندھ اور پنجاب سے سپلائی رکنے اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے مال بردار گاڑیوں کے کرائے بڑھنے کے باعث مرغی مہنگی ہوئی ہے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ پولٹری فیڈ اور دیگر پیداواری اخراجات بھی بڑھ گئے ہیں۔ مقامی پولٹری فارمز کو مہنگی فیڈ کے باعث مشکلات کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے وہ بھی کم قیمت پر مرغی فراہم نہیں کرپارہے۔

خبر شیئر کریں: