خیبرپختونخوا میں تعلیمی ادارے بند، کئی اضلاع میں امتحانات بھی ملتوی

پشاور میں آج چھٹی، ملاکنڈ اور لوئر دیر میں دو روزہ بندش؛ بنوں اور ملاکنڈ بورڈ کے بعض پیپر مؤخر۔

خیبرپختونخوا میں تعلیمی ادارے بند، کئی اضلاع میں امتحانات بھی ملتوی

پشاور: خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر متعدد اضلاع کی انتظامیہ نے تعلیمی اداروں کی عارضی بندش کا اعلان کیا ہے۔ پشاور میں سرکاری اور نجی اسکول، کالج اور جامعات پیر کو بند رہیں گی۔
ملاکنڈ اور لوئر دیر میں تعلیمی اداروں کے لیے دو روزہ بندش کے احکامات سامنے آئے ہیں۔ بنوں اور ملاکنڈ کے تعلیمی بورڈز نے پیر کے لیے مقررہ میٹرک کے سالانہ دوم امتحانات کے بعض پرچے آئندہ اطلاع تک ملتوی کردیے ہیں۔
حکام کے مطابق یہ فیصلے متعلقہ اضلاع کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کیے گئے ہیں۔ طلبہ اور والدین کو ہدایت کی گئی ہے کہ امتحانات کی نئی تاریخوں اور اداروں کے دوبارہ کھلنے کے بارے میں متعلقہ بورڈ یا ضلعی انتظامیہ کی تازہ اطلاع دیکھیں۔

خبر شیئر کریں: