رنویر سنگھ کا نیتا امبانی کے ساتھ رقص، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

ممبئی میں منعقدہ شاندار تقریب کے دوران بالی ووڈ اداکار کے پُرجوش گربا ڈانس نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔

رنویر سنگھ کا نیتا امبانی کے ساتھ رقص، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ کی بھارتی ارب پتی کاروباری شخصیت مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی کے ساتھ رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں 10 اکتوبر کو ’سودیش ایروز‘ کی پہلی سالگرہ کے موقع پر خصوصی تقریب منعقد کی گئی، جس میں بالی ووڈ، فیشن اور کاروباری دنیا کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران رنویر سنگھ نے نیتا امبانی اور ان کی بیٹی ایشا امبانی کے ساتھ روایتی گجراتی رقص ’گربا‘ کیا، جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔

رنویر سنگھ اس موقع پر گلابی رنگ کے روایتی لباس میں نظر آئے، جبکہ نیتا امبانی نے سنہری کڑھائی والی بنارسی ساڑھی زیب تن کی ہوئی تھی۔

تقریب میں عامر خان، کریتی سینن، رشمیکا مندانا، سارہ علی خان، سنجے دت اور دیگر معروف شخصیات بھی شریک ہوئیں۔

واضح رہے کہ ’سودیش ایروز‘ ریلائنس فاؤنڈیشن کا منصوبہ ہے، جس کا مقصد بھارت کے روایتی فنون، دستکاری اور ثقافتی ورثے کو فروغ دینا ہے۔

تقریب کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں، تاہم رنویر سنگھ اور نیتا امبانی کا مشترکہ رقص نمایاں توجہ حاصل کررہا ہے۔

خبر شیئر کریں: