سدھو موسے والا کے 2 سالہ بھائی نے مداحوں کو جذباتی کردیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ننھے شبھدیپ نے اپنے مرحوم بھائی کا مشہور ’تھاپی‘ انداز اپنایا تو مداحوں کو گلوکار کی یاد آگئی۔

سدھو موسے والا کے 2 سالہ بھائی نے مداحوں کو جذباتی کردیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

بھارتی پنجاب کے آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کے دو سالہ چھوٹے بھائی شبھدیپ سنگھ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہے، جس میں وہ اپنے بڑے بھائی کا مشہور انداز دہراتے دکھائی دے رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں بنائی گئی، جہاں ننھے شبھدیپ نے سدھو موسے والا کے مخصوص ’تھاپی‘ انداز کی نقل کی۔

سدھو موسے والا اپنے گانوں اور اسٹیج پرفارمنس کے دوران ران پر ہاتھ مارنے کے اس انداز کی وجہ سے بھی پہچانے جاتے تھے، جو ان کے مداحوں میں خاصا مقبول ہوا۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ننھے شبھدیپ سے محبت کا اظہار کیا اور کئی مداحوں کو مرحوم گلوکار کی یاد آگئی۔

یاد رہے کہ سدھو موسے والا کو 29 مئی 2022 کو بھارتی پنجاب میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔ ان کے چھوٹے بھائی شبھدیپ کی پیدائش مارچ 2024 میں ہوئی تھی۔

سدھو موسے والا کی وفات کے باوجود ان کے گانے اور مخصوص انداز آج بھی دنیا بھر میں مداحوں کی توجہ حاصل کرتے ہیں۔

خبر شیئر کریں: