امریکی مڈٹرم انتخابات، ووٹوں کی گنتی رکوانے کی ٹرمپ انتظامیہ کی درخواست مسترد

کیلیفورنیا میں بعض ووٹرز کی شہریت پر اعتراض اٹھایا گیا تھا، امریکی سپریم کورٹ نے حکومتی درخواست مسترد کردی

امریکی مڈٹرم انتخابات، ووٹوں کی گنتی رکوانے کی ٹرمپ انتظامیہ کی درخواست مسترد

واشنگٹن: امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے لیے پولنگ شروع ہونے سے قبل ٹرمپ انتظامیہ کو عدالتی محاذ پر دھچکا لگا ہے، جہاں امریکی سپریم کورٹ نے ریاست کیلیفورنیا میں متنازع ووٹوں کی گنتی روکنے سے متعلق حکومتی درخواست مسترد کردی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ بعض ووٹرز امریکی شہری نہیں ہیں، جس کے باعث ان کے ووٹوں کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھائے گئے تھے۔

تاہم امریکی سپریم کورٹ نے ووٹوں کی گنتی روکنے کی حکومتی درخواست مسترد کردی۔

خبر شیئر کریں: