یمن میں شدید جھڑپیں، سرکاری فوج کا حوثیوں سے مزید علاقے واپس لینے کا دعویٰ
صوبہ تعز میں دو اہم پہاڑیوں پر کنٹرول حاصل کرلیا، لڑائی میں درجنوں حوثی جنگجو ہلاک و زخمی ہوئے، یمنی فوج
صنعا: یمنی حکومت نے حوثیوں کے خلاف جوابی کارروائی کے دوران صوبہ تعز میں مزید علاقے واپس لینے کا دعویٰ کیا ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یمنی فوج نے کہا ہے کہ حوثیوں کے ساتھ شدید لڑائی کے بعد تبت واثب اور حبیل الصرم کی پہاڑیوں کا کنٹرول حاصل کرلیا گیا ہے۔
یمنی فوج کے بیان کے مطابق جھڑپوں کے دوران درجنوں حوثی جنگجو ہلاک یا زخمی ہوئے، تاہم جانی نقصان کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی۔
اس سے قبل یمنی حکومت کے ترجمان نے دعویٰ کیا تھا کہ سرکاری فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حوثیوں کے خلاف 951 سے زائد حملے کیے ہیں۔





