ایران کا خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کا عندیہ، سعودی عرب سے مذاکرات جاری
قطر اور عمان کے مثبت کردار کو سراہتے ہیں، خطے میں غیر ملکی فوجی موجودگی کے بغیر نیا سیکیورٹی نظام چاہتے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی
تہران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران قطر اور عمان کے مثبت کردار کو سراہتا ہے، جبکہ سعودی عرب کے ساتھ بھی بات چیت جاری ہے۔
الجزیرہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے رکن ممالک کے خلاف کسی قسم کی دشمنی نہیں رکھتا۔
عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران کا مقصد ایک ایسے نئے علاقائی سیکیورٹی نظام کی تشکیل ہے جسے خطے کے ممالک خود ترتیب دیں اور جس میں کسی بھی غیر ملکی فوجی موجودگی کی ضرورت نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ ایران قطر اور عمان کے مثبت کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور سعودی عرب کے ساتھ بھی رابطے برقرار رکھے ہوئے ہے۔





