کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف کل 27 اکتوبر کو دنیا بھر میں یومِ سیاہ منایا جائے گا
حریت کانفرنس کی مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی اپیل، دنیا بھر میں کشمیریوں سے احتجاج میں شرکت کی درخواست
کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل 27 اکتوبر کو یومِ سیاہ منائیں گے۔ اس کا مقصد جموں و کشمیر پر بھارتی کنٹرول اور کشمیریوں کی صورتحال کی جانب عالمی برادری کی توجہ دلانا ہے۔
ریڈیو پاکستان نے کشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے بتایا کہ یہ دن 27 اکتوبر 1947 کو جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے داخلے کے خلاف منایا جاتا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر سے جاری بیان میں مقبوضہ جموں و کشمیر، آزاد کشمیر اور بیرون ملک مقیم کشمیریوں سے یومِ سیاہ منانے کی اپیل کی ہے۔
حریت کانفرنس نے اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی بھی اپیل کی ہے۔





