پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ حکام آج تہران میں ایرانی قیادت سے ملیں گے

پاکستان کی جانب سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر شرکت کریں گے، ملاقات میں علاقائی کشیدگی اور سیکیورٹی امور پر بات ہوگی

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ حکام آج تہران میں ایرانی قیادت سے ملیں گے

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ حکام آج تہران میں ایرانی حکام سے ملاقات کریں گے، جس میں خطے میں جاری جنگ، کشیدگی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ایکسپریس اردو نے رائٹرز کے حوالے سے بتایا کہ ملاقات کا مقصد علاقائی رابطہ کاری اور سلامتی سے متعلق امور پر بات چیت کرنا ہے۔ موجودہ کشیدگی کے دوران مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تینوں رکن ممالک اور ایران کے درمیان یہ پہلا اعلیٰ سطح کا براہِ راست رابطہ ہوگا۔

سعودی عرب کی نمائندگی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کریں گے، جبکہ پاکستان کی جانب سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر شریک ہوں گے۔ ترکیہ کے انٹیلی جنس چیف کی شرکت بھی متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے اگست 2026 میں مکہ میں مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ اس کے تحت کسی ایک رکن ملک پر مسلح حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

اکتوبر کے آغاز میں تینوں ممالک کے اعلیٰ دفاعی حکام نے ریاض میں ہنگامی اجلاس بھی کیا تھا، جس میں سعودی عرب میں فوجی صلاحیتوں اور دفاعی وسائل کی تیز رفتار تعیناتی کے انتظامات پر اتفاق ہوا تھا۔

خبر شیئر کریں: