وادی نیلم میں اسکول جانے والی گاڑی دریا میں جاگری، 4 بچے جاں بحق

نگدر گھوڑے نکہ کے قریب حادثے میں چار افراد زخمی، امدادی ٹیموں نے بچوں کی لاشیں دریا سے نکال لیں

وادی نیلم میں اسکول جانے والی گاڑی دریا میں جاگری، 4 بچے جاں بحق

وادی نیلم: آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں اسکول جانے والے بچوں کی گاڑی دریائے نیلم میں گرنے سے چار بچے جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔

امدادی ذرائع کے مطابق گاڑی نگدر سے اٹھمقام جارہی تھی کہ نگدر گھوڑے نکہ کے قریب حادثے کا شکار ہوکر دریا میں جاگری۔ حادثے میں متاثر ہونے والے تمام بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں، پولیس اور متعلقہ اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچے اور امدادی کارروائی شروع کی۔ چاروں بچوں کی لاشیں دریا سے نکال کر مقامی اسپتال منتقل کردی گئیں، جبکہ زخمیوں کو بھی طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچایا گیا۔

ہم نیوز نے امدادی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جاں بحق بچوں میں دو بھائی اور ایک بہن بھائی شامل ہیں۔ حادثے کی وجہ فوری طور پر واضح نہیں ہوسکی۔

خبر شیئر کریں: