پنجاب میں بارش اور آندھی کا الرٹ، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت

پی ڈی ایم اے کے مطابق کئی اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پنجاب میں بارش اور آندھی کا الرٹ، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت

پنجاب کے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے صوبے کے مختلف اضلاع میں بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے امکان کے پیش نظر الرٹ جاری کیا ہے۔
محکمے کے مطابق لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور دیگر علاقوں میں 10 سے 14 اکتوبر کے دوران وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔ بعض مقامات پر تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
پی ڈی ایم اے نے متعلقہ ضلعی اداروں کو تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔ شہریوں کو خراب موسم میں غیرضروری سفر سے گریز، کمزور عمارتوں سے دور رہنے اور بجلی کے کھمبوں کے قریب احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

خبر شیئر کریں: