کراچی میں نوجوان پر مبینہ تشدد، دو پولیس اہلکار معطل

سوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آنے کے بعد اعلیٰ پولیس حکام نے نوٹس لے کر تحقیقات شروع کردیں۔

کراچی میں نوجوان پر مبینہ تشدد، دو پولیس اہلکار معطل

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں 17 سالہ نوجوان پر مبینہ پولیس تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد دو پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ابتدائی انکوائری میں نوجوان کو مبینہ طور پر غیرقانونی حراست میں رکھنے اور اس پر تشدد کے الزامات سامنے آئے۔ متعلقہ اہلکاروں کو تھانے میں روک کر مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ متاثرہ نوجوان کا طبی معائنہ کرایا گیا ہے اور اہل خانہ کی درخواست موصول ہونے پر قانون کے مطابق مقدمہ درج کیا جائے گا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے بھی واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے۔

خبر شیئر کریں: