پاکستان کے نئے سیکریٹری خارجہ پیر کو ذمہ داریاں سنبھالیں گے
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے عاصم افتخار احمد کو 34واں سیکریٹری خارجہ مقرر کیا گیا ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق سفیر عاصم افتخار احمد پیر کو پاکستان کے 34ویں سیکریٹری خارجہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ وہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے اور نیویارک سے اسلام آباد روانہ ہوچکے ہیں۔
نئی ذمہ داری سنبھالنے کے موقع پر ان کی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات متوقع ہے۔ روانگی سے پہلے عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے الوداعی ملاقات بھی کی۔
نئی تعیناتی ایسے وقت میں عمل میں آرہی ہے جب پاکستان کو خطے کی کشیدہ صورتحال، عالمی سفارت کاری اور معاشی تعاون سمیت کئی اہم معاملات کا سامنا ہے۔





