پاکستان اور اسپین کے تعلقات میں نئے امکانات، صدر آصف علی زرداری نے تعاون بڑھانے پر زور دے دیا

اسپین کے قومی دن پر صدر مملکت کا خصوصی پیغام، قابلِ تجدید توانائی، جدید زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں دوطرفہ شراکت داری کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار۔

پاکستان اور اسپین کے تعلقات میں نئے امکانات، صدر آصف علی زرداری نے تعاون بڑھانے پر زور دے دیا

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے اسپین کے قومی دن کے موقع پر بادشاہ فیلیپ ششم اور ہسپانوی عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط بنانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اور اسپین کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات میں وسعت کی گنجائش موجود ہے، خاص طور پر قابلِ تجدید توانائی، زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھایا جاسکتا ہے۔
انہوں نے دونوں ممالک کی جامعات، محققین اور کاروباری اداروں کے درمیان رابطوں اور اسپین میں مقیم پاکستانی برادری کے کردار کو بھی اہم قرار دیا۔ صدر کے مطابق دونوں ممالک اقوام متحدہ سمیت عالمی فورمز پر مشترکہ دلچسپی کے امور میں تعاون کرتے ہیں۔

خبر شیئر کریں: