مصنوعی ذہانت کے بڑھتے خطرات، پاکستان نے عالمی سطح پر آواز اٹھا دی

یونیسکو اجلاس میں پاکستان کا مصنوعی ذہانت کے ذمہ دارانہ استعمال، غلط معلومات کی روک تھام اور تعلیمی اداروں، ثقافتی ورثے و انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات پر زور۔

مصنوعی ذہانت کے بڑھتے خطرات، پاکستان نے عالمی سطح پر آواز اٹھا دی

پیرس: پاکستان نے یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کے 225ویں اجلاس میں عالمی تعاون، تعلیمی و ثقافتی ورثے کے تحفظ اور نئی ٹیکنالوجی کے ذمہ دارانہ استعمال کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
پاکستان کے نمائندے سید توقیر حسین شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگوں اور بحرانوں کے دوران انسانی جانوں، تعلیمی اداروں اور تاریخی ورثے کو تحفظ دینا ضروری ہے۔ انہوں نے خصوصاً غزہ کی صورتحال کا ذکر کیا۔
پاکستانی نمائندے نے مصنوعی ذہانت کی اخلاقی حکمرانی، غلط معلومات، نفرت انگیز تقاریر، نسل پرستی اور اسلاموفوبیا کے خلاف بین الاقوامی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے یونیسکو میں ادارہ جاتی اصلاحات کی بھی حمایت کی۔

خبر شیئر کریں: