سعودی عرب پر حملوں کے خلاف چار ممالک ایک صف میں آگئے
پاکستان، سعودی عرب، مصر اور ترکیہ کا خطے میں بڑھتی کشیدگی پر اظہارِ تشویش، فوری جنگ بندی اور شہری آبادی کے تحفظ پر زور۔
اسلام آباد: پاکستان، سعودی عرب، مصر اور ترکیہ پر مشتمل چار ملکی گروپ نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی مشترکہ طور پر مذمت کی ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ شہریوں اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قانون اور سعودی عرب کی خودمختاری کے خلاف ہے۔ چاروں ممالک نے خطے کے امن و استحکام کو لاحق خطرات پر تشویش ظاہر کی۔
گروپ نے سعودی عرب کے دفاع اور شہریوں کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی قانون کے مطابق کیے جانے والے اقدامات کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے حملے فوری اور غیر مشروط طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔





