امریکی وسط مدتی انتخابات، ٹرمپ نے فلوریڈا میں پیشگی ووٹ ڈال دیا

میلانیا ٹرمپ بھی ہمراہ تھیں، ریپبلکن پارٹی کو کانگریس میں اکثریت برقرار رکھنے کے لیے سخت مقابلے کا سامنا

امریکی وسط مدتی انتخابات، ٹرمپ نے فلوریڈا میں پیشگی ووٹ ڈال دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 3 نومبر کے وسط مدتی انتخابات کے لیے فلوریڈا میں قبل از وقت اپنا ووٹ ڈال دیا۔

وہ اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ہمراہ ویسٹ پام بیچ کے انتخابی دفتر پہنچے۔ ووٹنگ کے بعد ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے ریپبلکن امیدواروں کو ووٹ دیا ہے۔ بعدازاں وہ انتخابی ریلی سے خطاب کے لیے جارجیا روانہ ہوگئے۔

صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے ڈیموکریٹس پر تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ بدعنوانی کا اصل مسئلہ ان کی جماعت کے زیر انتظام شہروں اور اضلاع میں ہے۔

ٹرمپ نے 2020 کے صدارتی انتخابات میں اپنی کامیابی کا دعویٰ بھی دہرایا، حالانکہ ان انتخابات میں جو بائیڈن کامیاب ہوئے تھے اور ٹرمپ کے دعوے کے حق میں معتبر ثبوت نہیں ملے۔

رپورٹ کے مطابق عوامی جائزوں میں ریپبلکن پارٹی کو ایوان نمائندگان میں اکثریت کھونے کا خطرہ ہے، جبکہ سینیٹ کی صورتحال بھی غیر یقینی ہے۔ اکثریت ختم ہونے سے صدر کے قانون سازی کے ایجنڈے میں مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔

ڈیموکریٹس نے عندیہ دیا ہے کہ اکثریت ملنے پر صدر اور ان کے قریبی حلقے کے کاروباری معاملات کی تحقیقات کرسکتے ہیں۔

خبر شیئر کریں: