ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا دورۂ روس طے، پیوٹن سے اہم امور پر بات ہوگی

دورے میں گیس برآمد کرنے والے ممالک کے اجلاس میں شرکت بھی متوقع، اقتصادی و تجارتی تعاون اور علاقائی صورتحال پر بات ہوگی

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا دورۂ روس طے، پیوٹن سے اہم امور پر بات ہوگی

تہران: ایران کے صدر مسعود پزشکیان منگل 27 اکتوبر کو ماسکو کا دورہ کریں گے، جہاں وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔ دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے جمعے کو انسٹاگرام پر جاری بیان میں دورے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ماسکو میں دونوں صدور کے درمیان ایران اور روس کے تعلقات اور اہم بین الاقوامی معاملات پر گفتگو ہوگی۔

دورے سے متعلق تازہ تفصیلات میں روس میں ایران کے سفیر کاظم جلالی نے بتایا کہ پزشکیان 27 اکتوبر کو گیس برآمد کرنے والے ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ماسکو جائیں گے۔ ان کے مطابق پیوٹن سے ملاقات میں اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مرکزی اہمیت حاصل ہوگی۔

عباس عراقچی نے اپنے بیان میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کی حالیہ میزبانی کا ذکر بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی و بین الاقوامی پیش رفت پر تفصیلی گفتگو ہوئی تھی۔

خبر شیئر کریں: