پاک بھارت جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے، ٹیرف کی دھمکی سے لڑائی رکوائی: امریکی صدر ٹرمپ
فلوریڈا میں ریلی سے خطاب کے دوران آٹھ جنگیں رکوانے کا دعویٰ، نوبیل امن انعام نہ ملنے کا بھی ذکر کیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 2025 کی جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے تھے اور انہوں نے بھاری تجارتی ٹیرف کی دھمکی دے کر دونوں ممالک کے درمیان لڑائی رکوائی۔
فلوریڈا میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے دونوں جوہری طاقتوں کو خبردار کیا تھا کہ جنگ جاری رکھنے کی صورت میں انہیں امریکی منڈی تک رسائی اور تجارت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے دنیا بھر میں آٹھ جنگیں رکوانے میں کردار ادا کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ان میں سے پانچ تنازعات میں ٹیرف مؤثر ثابت ہوئے۔ ٹرمپ نے نوبیل امن انعام نہ ملنے کا ذکر بھی کیا اور جنگیں رکوانے کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔
ایران کے بارے میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکا ایک اور آپریشن کرسکتا ہے۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل جاری ہے اور جنگ سے پہلے کے مقابلے میں زیادہ تیل برآمد ہورہا ہے۔





