غزہ میں اسرائیلی حملوں سے مزید پانچ فلسطینی شہید
طبی حکام کے مطابق غزہ شہر میں دو الگ مقامات پر حملے ہوئے، جنگ بندی کے باوجود ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں مزید پانچ فلسطینی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ طبی حکام کے مطابق غزہ شہر میں ایک حملے میں چار افراد جبکہ دوسرے مقام پر ایک شخص جان سے گیا۔
اسرائیلی فوج کا مؤقف ہے کہ وہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے جواب میں کارروائیاں کر رہی ہے، جبکہ فلسطینی فریق ان الزامات کو مسترد کرتا ہے اور حملوں کو امن معاہدے کے خلاف قرار دیتا ہے۔
گزشتہ برس طے پانے والی جنگ بندی کے باوجود غزہ کی تعمیر نو، اسرائیلی انخلا اور دیگر اہم معاملات پر اختلافات برقرار ہیں۔ انسانی امداد اور شہریوں کی حفاظت سے متعلق خدشات بھی مسلسل سامنے آرہے ہیں۔





