ریاض ایئرپورٹ حملے میں پاکستانی شہری جاں بحق، 11 افراد زخمی

سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تازہ حملے کے بعد جانی نقصان اور ٹرمینل کو پہنچنے والے نقصان کی تصدیق کی۔

ریاض ایئرپورٹ حملے میں پاکستانی شہری جاں بحق، 11 افراد زخمی

ریاض: سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کے مطابق شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتوار کو ہونے والے حملے میں ایک پاکستانی مقیم شہری جاں بحق اور 11 دیگر افراد زخمی ہوئے۔
سعودی حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ہوائی اڈے کی عمارت کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک نامعلوم گولہ ٹرمینل چار کے قریب گرا جس سے آگ بھڑک اٹھی۔
حملہ ایسے وقت میں ہوا جب خطے میں سعودی عرب اور حوثیوں کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ پاکستانی شہری کی شناخت اور زخمیوں کی قومیت سے متعلق مزید سرکاری تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔

خبر شیئر کریں: